سورة الانعام - آیت 126
وَهَٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسْتَقِيمًا ۗ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور یہ دین اسلام (125) آپ کے رب کی راہ ہے جو سیدھی ہے، ہم نے ان لوگوں کے لیے جو نصیحت قبول کرتے ہیں اپنی آیتوں کو کھول کر بیان کردیا ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ هٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ ....: ’’هٰذَا ‘‘ یعنی حکم برداری میں عقل کو راہ نہ دینا سیدھی راہ ہے۔ (موضح)