قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِلِقَاءِ اللَّهِ ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَاءَتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً قَالُوا يَا حَسْرَتَنَا عَلَىٰ مَا فَرَّطْنَا فِيهَا وَهُمْ يَحْمِلُونَ أَوْزَارَهُمْ عَلَىٰ ظُهُورِهِمْ ۚ أَلَا سَاءَ مَا يَزِرُونَ
جن لوگوں نے اللہ سے ملاقات کی تکذیب (34) کی انہوں نے یقینا نقصان اٹھایا، یہاں تک کہ جب اچانک ان کے سامنے قیامت برپا ہوجائے گی، تو کہیں گے ہائے افسوس، قیامت پر یقین کے بارے میں اپنی کوتاہیوں پر اور وہ اپنے گناہوں کا بوجھ اپنی پیٹھوں پر لادے ہوں گے، یقینا وہ بڑی بری چیز ڈھو رہے ہوں گے
عَلٰى مَا فَرَّطْنَا فِيْهَا: یہاں ’’فِيْهَا ‘‘ کی ضمیر یا تو ’’الْحَيٰوةُ الدُّنْيَاۤ ‘‘ کی طرف جا رہی ہے، یا ’’السَّاعَةُ ‘‘ کی طرف، یعنی ہائے ہمارا افسوس ! اس کوتاہی پر جو ہم نے دنیا میں کی، یا اس کوتاہی پر جو ہم نے قیامت کے بارے میں کی۔