سورة الانعام - آیت 24
انظُرْ كَيْفَ كَذَبُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ ۚ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ دیکھ لیجئے کہ وہ لوگ اپنے آپ کو کیسا جھٹلا رہے (27) ہیں اور اللہ کے بارے میں ان کی افترا پردازیاں آج ان کے کام نہ آئیں
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اُنْظُرْ كَيْفَ كَذَبُوْا....: یعنی وہاں ان کا شرک ان کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کے بنائے ہوئے حاجت روا اور مشکل کشا کہیں نظر آئیں گے۔