سورة القارعة - آیت 8
وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٗ....: ’’هَاوِيَةٌ ‘‘ ’’هَوٰي يَهْوِيْ هُوِيًّا‘‘ (ض) گرنا۔ ’’هَاوِيَةٌ‘‘ کا لفظی معنی گڑھا ہے جس میں گرا جائے، مراد جہنم ہے۔ ’’ فَاُمُّهٗ ‘‘ ’’اس کی ماں‘‘ مراد اس کا ٹھکانا ہے، جس طرح ماں اپنے بچے کو گود میں جگہ دیتی ہے۔