سورة العلق - آیت 5

عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اس نے آدمی کو وہ کچھ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ: انسان پیدا ہوتا ہے تو کچھ بھی نہیں جانتا (دیکھیے نحل : ۷۸) اللہ تعالیٰ ہی اسے آہستہ آہستہ سب کچھ سکھاتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ ہی اپنے ایک ان پڑھ بندے کو عالم بلکہ عالموں کا استاذ بنائے گا۔