سورة التين - آیت 7
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس اے انسان ! یہ سب باتیں جاننے کے بعد کون سی چیز تمہیں روز جزا کی تکذیب (٢) کی دعوت دیتی ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّيْنِ: اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہترین ساخت میں پیدا کیا، پھر بعض نے تو اس ساخت کے تقاضوں کے مطابق ایمان اور عمل صالح اختیار کیا اور بعض نافرمانی کی وجہ سے ’’اسفل السافلین‘‘ ٹھہرے۔ ان دونوں کے عمل کا لازمی نتیجہ ہے کہ ایک دن ایسا ہو جس میں ہر ایک کو نیکی اور بدی کی جزا و سزا دی جائے۔ اتنی واضح دلیل کے بعد اے انسان! تجھے کون سی چیز آمادہ کر رہی ہے کہ تو جزا کو جھٹلا دے ؟ اس کا دوسرا ترجمہ یہ ہے : ’’اے نبی ! اس کے بعد کون ہے جو تجھے جزا کے بارے میں جھٹلائے؟‘‘