سورة الليل - آیت 1
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
قسم (١) ہے رات کی جب وہ (دن کو) ڈھانک لیتی ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ الَّيْلِ اِذَا يَغْشٰى: یعنی ان چیزوں کی قسم جو اس نے پیدا کیں، نر ہیں یا مادہ!’’ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰى ‘‘ ’’ مَا خَلَقَ ‘‘ سے بدل ہے۔ ایک ترجمہ یہ بھی ہے کہ اس ذات کی قسم جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا! تیسرا ترجمہ ہے، نر اور مادہ کو پیدا کرنے کی قسم !