سورة الفجر - آیت 14

إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک آپ کا رب گھات (٦) میں ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ : ’’رَصَدَ يَرْصُدُ رَصْدًا‘‘ (ن) کسی کے راستے میں اس پر حملے کے انتظار میں بیٹھنا۔ ’’اَلْمِرْصَادُ‘‘ گھات، چھپ کر بیٹھنے کی جگہ جس میں بیٹھ کر دشمن پر حملے کا انتظار کیا جاتا ہے، یعنی اللہ تعالیٰ ان کے لیے مقرر کردہ وقت کے انتظار میں ہے، جب مقرر وقت آتا ہے پکڑ لیتا ہے۔