سورة الأعلى - آیت 12
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جو بڑی آگ میں داخل ہوگا
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
الَّذِيْ يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰى....: سب سے بڑی آگ اس لیے کہ جہنم کی آگ دنیا کی آگ سے انہتر (۶۹) گنا بڑھی ہوئی ہے۔ (دیکھیے بخاری : ۳۲۶۵) ’’ ثُمَّ لَا يَمُوْتُ فِيْهَا وَ لَا يَحْيٰى ‘‘ یعنی نہ مرے گا کہ جان چھوٹ جائے اور نہ ایسی زندگی ہوگی کہ کوئی راحت ہو۔