سورة البقرة - آیت 52
ثُمَّ عَفَوْنَا عَنكُم مِّن بَعْدِ ذَٰلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر ہم نے اس کے بعد بھی تمہیں معاف (١٠٥) کردیا، شاید کہ تم شکر گذار بن جاؤ
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
”الْكِتٰبَ“سے مراد بالاتفاق تورات ہے اور ”الْفُرْقَانَ“ (حق و باطل میں فرق کرنے والی چیز ) سے مراد معجزے بھی ہیں اور موسیٰ علیہ السلام کو عطا کردہ قوت فیصلہ بھی جو حق و باطل میں فرق کرتی تھی، اگر ’’واؤ ‘‘ کو تفسیری مانیں تو خود تورات بھی حق وباطل میں فرق کرنے والی تھی۔