سورة الانشقاق - آیت 16

فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

میں شفق (شام کی سرخی) کی قسم (٥) کھاتا ہوں

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَلَا اُقْسِمُ بِالشَّفَقِ: قسم سے پہلے ’’لاَ‘‘ کا مطلب منکرین کی بات کی نفی ہے۔ ’’اَلشَّفَقُ‘‘ سورج غروب ہونے کے بعد آسمان کے کنارے کی سرخی جو عشاء تک رہتی ہے۔