سورة الإنفطار - آیت 12
يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تم جو کچھ کرتے ہو اسے وہ جانتے ہیں
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
يَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ : تمھارا کوئی مخفی سے مخفی کام ،حتیٰ کہ تمھاری نیتیں اور ارادے بھی ان سے پوشیدہ نہیں۔ لہٰذا تمھارا یہ سمجھنا کہ تمھارے چھپا کر کیے ہوئے گناہ ریکارڈ میں نہیں آئیں گے اور تم ان کی سزا سے بچ جاؤ گے، زبردست نادانی ہے۔ ان فرشتوں کا مزید ذکر سورۂ ق (۱۷ ، ۱۸) میں دیکھیے۔