سورة التكوير - آیت 21
مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہاں اس کی بات مانی جاتی ہے، امانت دار ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
مُطَاعٍ ثَمَّ اَمِيْنٍ : وہاں اس کی بات مانی ہوئی ہے، یعنی اللہ تعالیٰ کے مقرب فرشتوں میں سے ہے، جیسا کہ حدیث معراج میں ہے کہ جبریل علیہ السلام کے کہنے پر آسمان کے دروازے کھلے۔