سورة التكوير - آیت 2

وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جب ستارے بے نور ہوجائیں گے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ : ’’ انْكَدَرَتْ ‘‘ طبری نے اس کے دو معانی نقل فرمائے ہیں، پہلا ’’تَنَاثَرَتْ‘‘ یعنی بکھر کر گر جائیں گے اور دوسرا ’’ تَغَيَّرَتْ‘‘ یعنی متغیر ہو جائیں گے۔ کدورت صفائی کی ضد ہے۔ دونوں معانی ملحوظ رکھے جائیں تو مطلب یہ ہوگا کہ ستارے بکھر کر گر جائیں گے، ان کی روشنی اور صفائی ختم ہو جائے گی اور وہ بے نور ہو جائیں گے۔