سورة عبس - آیت 31

وَفَاكِهَةً وَأَبًّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور پھل اور چارہ اگایا

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ فَاكِهَةً وَّ اَبًّا:’’ اَبًّا ‘‘ زمین سے اگنے والی وہ نباتات جسے جانور کھاتے ہیں، لوگ نہیں کھاتے۔ (طبری عن ابن عباس وغیرہ) یہ’’أَبَّ‘‘ (ن) (قصد کرنا) سے مصدر بمعنی اسم مفعول ہے، یعنی ’’قصد کیا ہوا‘‘ کیونکہ جانور اس کی طرف لپکتے ہیں۔