سورة النازعات - آیت 44

إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَاهَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اس کی خبر تو صرف آپ کے رب کو ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَا : ’’ مُنْتَهٰىهَا ‘‘ اس کی انتہا، جہاں جا کر بات ختم ہوتی ہے وہ رب تعالیٰ ہے، یعنی جس کسی سے قیامت کے متعلق پوچھو وہ بے خبر ہوگا، کسی دوسرے سے پوچھنے کو کہے گا تو وہ بھی بے خبر ہوگا، پوچھتے پوچھتے آخر میں جہاں بات ختم ہوگی اور جو بتا سکتا ہے وہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ ہے ، درمیان میں سب بے خبر ہیں۔ (موضح القرآن)