سورة المدثر - آیت 16

كَلَّا ۖ إِنَّهُ كَانَ لِآيَاتِنَا عَنِيدًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ایسا ہرگز نہیں ہوگا، وہ تو ہماری آیتوں کا مخالف ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

كَلَّا اِنَّهٗ كَانَ لِاٰيٰتِنَا عَنِيْدًا: ’’عَنِيْدًا‘‘(ن،ض) حق کو پہچانتے ہوئے ضد کی وجہ سے مخالفت کرنے والا۔ ’’كَانَ‘‘سے ہمیشگی کا مفہوم نکل رہا ہے، ’’كَلَّا‘‘ہرگز نہیں۔ یعنی اس کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، مزید نوازش و مہربانی کا حق دار تو تب تھا جب وہ ہماری بات مانتا، وہ تو ہمیشہ سے ہماری آیات کا شدید مخالف رہا ہے۔