سورة الجن - آیت 25
قُلْ إِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ مَّا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُ رَبِّي أَمَدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ کہہ دیجیے، میں نہیں جانتا کہ جس عذاب (16) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ قریب ہے، یا میرا رب اس کے لئے ایک لمبی مدت مقرر کردیتا ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قُلْ اِنْ اَدْرِيْ اَقَرِيْبٌ ....: یعنی یہ لو گ جو جلدی مچاتے اور پوچھتے ہیں کہ اسلام کا وہ غلبہ،کفار پر عذاب اور قیامت کا معاملہ کب ہوگا؟ تو آپ ان سے کہہ دیں کہ میرا کام تمھیں آگاہ کرنا ہے، وقت بتانا میرا کام نہیں اور نہ ہی مجھے معلوم ہے کہ وہ وقت بالکل قریب آچکا ہے یا میرا رب اس کے لیے کوئی اور مدت مقرر کرتا ہے۔