سورة المعارج - آیت 42
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے میرے نبی ! آپ انہیں بے کار باتوں اور لہو و لعب میں مشغول چھوڑ (12) دیجیے یہاں تک کہ وہ اس دن کو پالیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَذَرْهُمْ يَخُوْضُوْا وَ يَلْعَبُوْا ....: مراد قیامت کا دن ہے، کیونکہ اس کے بعد ’’ يَوْمَ يَخْرُجُوْنَ ‘‘ اس سے بدل ہے۔ دنیا کے کھیل کود کی مہلت موت تک ہے اور موت قیامت کا دروازہ ہے۔