سورة المعارج - آیت 35

أُولَٰئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُّكْرَمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہی لوگ جنتوں میں معزز و مکرم رہیں گے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اُولٰٓىِٕكَ فِيْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ: یہی لوگ ہیں جو تھڑدلی، بے صبری اور شدید بخل سے محفوظ ہیں اور انھی کو جنتوں میں عزت عطا ہو گی۔