سورة المعارج - آیت 8

يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کے مانند ہوجائے گا

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

يَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِ ....: ’’ كَالْمُهْلِ‘‘ یعنی آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح(سرخ اور گرم ہو کر پھٹ جائے گا)۔ (دیکھیے رحمان : ۳۷) ’’اَلْعِهْنُ‘‘ اُون، یعنی پہاڑ دھنی ہوئی اُون کی طرح بالکل ہلکے ہو کر اڑنے لگیں گے۔ دیکھیے سورۂ طٰہٰ( ۱۰۵) اور قارعہ (۵)۔