سورة الحاقة - آیت  37
							
						
					لَّا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْخَاطِئُونَ
							ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
							
						اسے صرف گناہ گار لوگ ہی کھاتے ہیں
								تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
							
							
							لَا يَاْكُلُهٗ اِلَّا الْخَاطِـُٔوْنَ : ’’ الْخَاطِـُٔوْنَ ‘‘ ’’خَاطِیٌ‘‘ کی جمع ہے ، جو جان بوجھ کر نادرست کام کرے، جیسے فرمایا : ﴿اِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْاً كَبِيْرًا﴾ [ بني إسرائیل : ۳۱ ] ’’بے شک ان کا قتل ہمیشہ سے بہت بڑا گناہ ہے۔‘‘ اگر کسی سے قصد و ارادہ کے بغیر نادرست کام ہو جائے تو وہ ’’مخطي‘‘ ہے۔ (المفردات و التسہیل)