سورة القلم - آیت 16

سَنَسِمُهُ عَلَى الْخُرْطُومِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہم عنقریب اس کی سونڈ پر داغ لگا دیں گے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ:’’ الْخُرْطُوْمِ ‘‘ کا لفظ اصل میں درندوں کی ناک (تھوتھنی) یا ہاتھی کی سونڈ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ان بد خصلتوں والے انسان کی ناک کو تحقیر و مذمت کے لیے’’ خرطوم‘‘ کہا گیا ہے۔ سرکش آدمی چونکہ اپنی ناک اونچی رکھنے ہی کے لیے حق سے انکار کرتا ہے، اس لیے قیامت کے دن اسی ناک پر داغ لگایا جائے گا جو اس کی ذلت کا نشان ہو گا۔ ’’وَسَمَ يَسِمُ‘‘ ( ض) کا معنی داغ اور نشان لگانا ہے۔