أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ فَاتَّقُوا اللَّهَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ آمَنُوا ۚ قَدْ أَنزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا
اللہ نے ان کے لئے (قیامت میں) شدید عذاب تیار کر رکھا ہے، پس اے عقل والے مومنو ! اللہ سے ڈرو، اللہ نے تمہارے لئے قرآن (٧) نازل کیا ہے
1۔ اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيْدًا: پچھلی آیات میں دنیا کے عذاب کا ذکر تھا، اس میں آخرت کے عذاب کا ذکر ہے۔ 2۔ فَاتَّقُوا اللّٰهَ يٰاُولِي الْاَلْبَابِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا: یہ ’’فاء‘‘ فصیحہ ہے جو محذوف شرط کا اظہار کر رہی ہے، یعنی جب تم ان بستیوں کا حال سن چکے جنھوں نے اللہ اور اس کے رسولوں کے احکام سے سرکشی اختیار کی تو اے عقلوں والو جو ایمان لا چکے ہو! تم اللہ اور اس کے رسول کے احکام کی نافرمانی سے بچ جاؤ۔ 3۔ قَدْ اَنْزَلَ اللّٰهُ اِلَيْكُمْ ذِكْرًا : ’’ ذِكْرًا ‘‘ پر تنوین تعظیم کی ہے، عظیم نصیحت۔