سورة الحديد - آیت 5
لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی (٥) اسی کی ہے، اور تمام امور اللہ کی طرف ہی لوٹتے ہیں
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: یہ جملہ آیت (۲) میں گزرا ہے، دوبارہ تاکید کے لیے لایا گیا ہے۔ 2۔ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ: ’’ اِلَى اللّٰهِ ‘‘ پہلے لانے کا مطلب یہ ہے کہ تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں، کسی اور کی طرف نہیں، لہٰذا وہی تمام اعمال کا فیصلہ فرمائے گا اور ان کی جزا یا سزا دے گا۔