سورة الواقعة - آیت 74

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس اے میرے نبی ! آپ اپنے عظیم رب کی پاکی بیان کیجیے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ: تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ اعلیٰ کی پہلی آیت کی تفسیر۔ حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ’’ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ اپنے رکوع میں ’’سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيْمِ‘‘ اور سجدے میں ’’سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰي‘‘ پڑھتے تھے اور کسی بھی رحمت کی آیت کے پاس سے گزرتے تو اس پر ٹھہر جاتے اور اللہ تعالیٰ سے سوال کرتے اور کسی بھی عذاب کی آیت کے پاس سے گزرتے تو اس پر ٹھہر جاتے اور اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگتے۔‘‘ [ أبوداؤد، الصلاۃ، باب ما یقول الرجل في رکوعہ و سجودہ : ۸۷۱، و قال الألباني صحیح ]