سورة الواقعة - آیت 36
فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
انہیں کنواری بنایا ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًا:’’ اَبْكَارًا ‘‘ ’’بِكْرٌ‘‘ کی جمع ہے، کنواریاں۔ یعنی دنیا میں شوہر والی مومن عورتوں کو بھی اللہ تعالیٰ باکرہ بنا دے گا۔ اس کے علاوہ دنیا کی عورتیں ہوں یا جنتیوں کے لیے پیدا کی گئی نئی عورتیں، سب ہمیشہ باکرہ رہیں گی، ان کے خاوند جب بھی ان سے ملاپ کریں گے انھیں باکرہ پائیں گے۔