سورة الرحمن - آیت 62
وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور مذکورہ بالا دونوں باغوں کے سوا دو اور باغ (٢٣) ہوں گے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ: جیسا کہ ’’ وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِ ‘‘ کی تفسیر میں گزر چکا ہے کہ پہلی دو جنتیں جن کا ذکر اوپر گزرا، اللہ سے ہمیشہ ڈرنے والے مقربین کے لیے ہیں اور یہاں سے عام اہلِ ایمان یعنی اصحاب الیمین کو ملنے والی جنتوں کا ذکر ہوتا ہے، جو کئی باتوں میں پہلی دونوں جنتوں کے ساتھ مشترک اور کئی باتوں میں ان سے کم تر ہیں۔