سورة الرحمن - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اس سورت کی فضیلت میں ایک حدیث مشہور ہے : (( لِكُلِّ شَيْءٍ عَرُوْسٌ وَ عَرُوْسُ الْقُرْآنِ الرَّحْمٰنُ ))’’ہر چیز کا ایک دولہا ہوتا ہے اور قرآن کا دولہا سورۂ رحمن ہے۔‘‘ (عروس کا معنی دولہا بھی ہے اور دلہن بھی) سیوطی نے اسے ’’ اَلْجَامِعُ الصَّغِيْرُ ‘‘ میں ’’ شُعَبُ الْإِيْمَانِ لِلْبَيْهَقِيْ ‘‘ کے حوالے سے علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔علامہ البانی نے اسے ضعیف لکھا ہے۔ دیکھیے ضعیف الجامع (۴۷۲۹)۔