سورة النجم - آیت 59

أَفَمِنْ هَٰذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا تم لوگ اس قرآن ( ٢٩) کو سن کر تعجب کرتے ہو

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِيْثِ تَعْجَبُوْنَ: ’’هٰذَا الْحَدِيْثِ ‘‘ سے مرادرسولوں کو جھٹلانے والی اقوام کے عبرتناک انجام کی اور قیامت قریب ہونے کی بات ہے جو ابھی بیان ہوئی ہے۔ فرمایا بھلا یہ کوئی انوکھی اور ناقابلِ یقین بات ہے جس پر تم تعجب کر رہے ہو ؟