سورة الذاريات - آیت 7

وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اس آسمان کی قسم (٣) جس میں راہداریاں بنی ہیں

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُكِ: ’’حَبَكَ يَحْبُكُ حَبْكًا‘‘ (ن، ض) کسی چیز کو باندھنا، مضبوط بنانا، جولاہے کا کپڑے کو مضبوطی اور خوبصورتی کے ساتھ بننا۔ ’’ الْحُبُكِ ‘‘ ’’حَبِيْكَةٌ‘‘ کی جمع ہے۔ ’’حُبُكُ الرَّمْلِ وَالْمَاءِ وَالشَّعْرِ‘‘ ٹھہرے ہوئے پانی یا ریت پر ہوا سے جو لہریں سی بن جاتی ہیں، گھونگھریالے بالوں کی لہریں۔ ’’حُبُكُ السَّمَاءِ‘‘ آسمان میں ستاروں کے راستے۔ (قاموس)