سورة ق - آیت 35
لَهُم مَّا يَشَاءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
تم لوگ سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل (٢٦) ہوجاؤ۔ وہ دن ان کے لئے ہمیشگی کا ہوگا
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ لَهُمْ مَّا يَشَآءُوْنَ فِيْهَا: اس کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ حم السجدہ (۳۱) اور سورئہ زخرف (۷۱)۔ 2۔ وَ لَدَيْنَا مَزِيْدٌ: یعنی جو کچھ وہ چاہیں گے وہ بھی ملے گا اور ہمارے پاس مزید بھی بہت کچھ ہے، جس میں وہ چیزیں ہیں جن کا خیال تک کسی کو نہیں آیا۔ (دیکھیے سجدہ : ۱۷) اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کا دیدار بھی۔ دیکھیے سورۂ یونس (۲۶)۔