سورة ق - آیت 7
وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے زمین کو پھیلا دیا (٦) ہے، اور اس میں پہاڑوں کے کھونٹے گاڑ دئیے ہیں، اور اس میں ہر قسم کے خوشنماپودے اگائے ہیں
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا ....: ’’ بَهِيْجٍ ‘‘ ’’بَهْجَةٌ‘‘ سے صفت کا صیغہ ہے، خوبی والی۔ اس آیت کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ حجر (۱۹)، نحل (۱۵)، طٰہٰ (۵۳)، نمل (۶۰، ۶۱)، لقمان (۱۰)، زخرف (۱۰ تا ۱۴) اور مرسلات (۲۵ تا ۲۷)۔