سورة الزخرف - آیت 74

إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي عَذَابِ جَهَنَّمَ خَالِدُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک مجرمین (٣٢) عذاب جہنم میں ہمیشہ رہیں گے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّ الْمُجْرِمِيْنَ فِيْ عَذَابِ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَ: ایمان والوں کا حسنِ انجام بیان کرنے کے بعد کفار کا انجام بد بیان فرمایا۔ یہاں ’’الْمُجْرِمِيْنَ‘‘ سے مراد کفار ہیں، کیونکہ ان کا ذکر ’’ مُسْلِمِيْنَ ‘‘ کے مقابلے میں آیا ہے اور جہنم میں ہمیشہ رہنے والے کفار ہی ہیں۔ سورۂ مطففین میں بھی کفار کے لیے ’’ الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا ‘‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے، فرمایا: ﴿ اِنَّ الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يَضْحَكُوْنَ ﴾ [ المطففین : ۲۹ ] ’’بے شک وہ لوگ جنھوں نے جرم کیے، ان لوگوں پر جو ایمان لائے، ہنسا کرتے تھے۔‘‘