سورة غافر - آیت 38

وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُونِ أَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور مرد مومن نے کہا، اے میری قوم کے لوگو ! تم میری پیروی (٢٢) کرو، میں تمہیں بھلائی کی راہ دکھاؤں گا

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ قَالَ الَّذِيْ اٰمَنَ يٰقَوْمِ اتَّبِعُوْنِ....: مرد مومن نے فرعون کے استہزا سے صرفِ نظر کرتے ہوئے قوم کو نصیحت جاری رکھی اور کہا کہ اے میری قوم! ’’ سَبِيْلَ الرَّشَادِ ‘‘ (بھلائی کا راستہ) وہ نہیں جو فرعون بتلاتا ہے، بلکہ تم میری بات مانو، میں تمھیں بھلائی کا راستہ بتاتا ہوں۔