سورة ص - آیت 49
هَٰذَا ذِكْرٌ ۚ وَإِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ مَآبٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یہ (دنیا میں) ان کا ذکر خیر ہے، اور بے شک اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے (آخرت میں) اچھا ٹھکانا ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
هٰذَا ذِكْرٌ وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍ : یعنی یہ تو ایک نصیحت انبیاء کے بیان میں ہوئی، اب عام متقین کا انجام سنو! یقیناً ان کے لیے بہت اچھا ٹھکانا ہے۔