سورة آل عمران - آیت 107

وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جن کے چہرے چمکتے ہوئے ہوں گے، وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گے، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اَمَّا الَّذِيْنَ ابْيَضَّتْ وُجُوْهُهُمْ:چہروں کی یہ سیاہی اور سفیدی قیامت کے دن ہو گی۔ جو لوگ ایمان پر قائم رہے،پھر بدعات اور گروہ بندی سے بچ کر اصل کتاب و سنت [مَا أَنَا عَلَيْهِ وَ أَصْحَابِيْ] پر قائم رہے، ان کے چہرے سفید ہوں گے۔