سورة الصافات - آیت 16
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
کیا جب ہم مرجائیں گے، اور مٹی اور ہڈیاں رہ جائیں گے، تو کیا ہم دوبارہ اٹھائے جائیں گے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا ....: ان آیات کی تفسیر اور ’’ ءَاِذَا مِتْنَا ‘‘ اور ’’ ءَاِنَّا ‘‘ میں دو دفعہ ہمزہ استفہام لانے کی حکمت کے لیے دیکھیے سورۂ نمل (۶۷، ۶۸)۔