سورة فاطر - آیت 7
الَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیار کی ان کے لئے سخت عذاب (٥) ہے، اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیا ان کے لئے اللہ کی مغفرت اور بڑا اجر ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ اَلَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ: اس آیت میں اپنے فرماں بردار اور نافرمان بندوں کا انجام بیان فرمایا ہے۔ 2۔ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِيْرٌ: ’’ مَغْفِرَةٌ ‘‘پر تنوین تعظیم کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ ’’بڑی بخشش‘‘ کیا گیا ہے۔ ’’ اَجْرٌ كَبِيْرٌ ‘‘ (بہت بڑا اجر) یعنی ان کے لیے ان کے اعمال سے کہیں بڑھ کر اور ان کی سوچ اور فکر سے بھی بڑا اجر ہے۔ یہاں ’’اَجْرٌ كَبِيْرٌ ‘‘ سے مراد جنت اور اس کی نعمتیں ہیں۔