سورة لقمان - آیت 26
لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ (١٩) ہے ان کا مالک اللہ ہے، بے شک اللہ بڑا بے نیاز، بڑی تعریفوں والا ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ....: یہ پہلی آیت ہی کا نتیجہ ہے کہ جب آسمانوں کا اور زمین کا خالق اللہ تعالیٰ ہے تو ظاہر ہے کہ ان کا مالک بھی وہی ہے، اور جب مالک وہ ہے تو ثابت ہوا کہ زمین و آسمان کی ہر چیز اپنے وجود اور بقا میں اس کی محتاج ہے اور وہ سب سے غنی ہے، کسی کا محتاج نہیں اور ہر حمد کا مالک ہے۔ دیکھیے اسی سورت کی آیت (۱۲)۔