سورة الروم - آیت 50
فَانظُرْ إِلَىٰ آثَارِ رَحْمَتِ اللَّهِ كَيْفَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ لَمُحْيِي الْمَوْتَىٰ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس اللہ کی رحمت کے آثار دیکھئے کہ وہ کس طرح زمین کو مردہ ہوجانے کے بعد دوبارہ زندہ کردیتا ہے، بے شک وہ مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے والا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ فَانْظُرْ اِلٰى اٰثٰرِ رَحْمَتِ اللّٰهِ ....: اس آیت میں بارش کے ساتھ مردہ زمین کے زندہ کر دینے کو قیامت کے دن مردوں کو زندہ کرنے کی دلیل کے طور پر پیش فرمایا ہے۔ 2۔ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ : یعنی وہ صرف مُردوں ہی کو زندہ کرنے والا نہیں بلکہ وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔ مُردوں کو زندہ کرنا تو اس کی قدرت کا ادنیٰ سا کرشمہ ہے، جس کا نمونہ تم بارش کے بعد زمین کے زندہ ہونے کی صورت میں دیکھتے ہو۔