سورة العنكبوت - آیت 31
وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَىٰ قَالُوا إِنَّا مُهْلِكُو أَهْلِ هَٰذِهِ الْقَرْيَةِ ۖ إِنَّ أَهْلَهَا كَانُوا ظَالِمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جب ہمارے رسول (١٧) ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے تو انہوں نے کہا ہم اس بستی والوں کو ہلاک کرنے والے ہیں اس لیے کہ یہ لوگ ظالم ہوچکے ہیں
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ لَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَا اِبْرٰهِيْمَ بِالْبُشْرٰى ....: ان آیات کی مفصل تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ ہود (۶۹ تا ۸۲) اور سورۂ حجر (۵۱ تا ۷۹)۔