سورة آل عمران - آیت 43
يَا مَرْيَمُ اقْنُتِي لِرَبِّكِ وَاسْجُدِي وَارْكَعِي مَعَ الرَّاكِعِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اے مریم (37) تم اپنے رب کے لئے خاکساری اختیار کرو، اور سجدہ کرو، اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ ارْكَعِيْ مَعَ الرّٰكِعِيْنَ:مریم علیہا السلام چونکہ بیت المقدس کے ساتھ محراب میں رہتی تھیں اور بیت المقدس کی خادمہ تھیں اس لیے انھیں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم ہوا۔