سورة الشعراء - آیت 102

فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کاش ہم دوبارہ دنیا میں بھیج (٢٨) دیئے جاتے تو ایمان لے آتے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً....: کفار کی اس تمنا کا ذکر قرآن میں متعدد مقامات پر ہے اور یہ بھی کہ ان کی یہ تمنا کبھی پوری نہیں ہو گی۔ دیکھیے سورۂ بقرہ (۱۶۷)، انعام (۲۷، ۲۸) اور مؤمنون (۱۰۶ تا ۱۰۸)۔