سورة الشعراء - آیت 17

أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تم بنی اسرائیل (٧) کو ہمارے ساتھ جانے دو۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِيْ اِسْرَآءِيْلَ: موسیٰ اور ہارون علیھما السلام کو فرعون کی طرف توحید و رسالت کے ساتھ یہ پیغام بھی دے کر بھیجا گیا کہ وہ بنی اسرائیل کو غلامی سے آزاد کر دے اور انھیں ان کے ساتھ ان کے آبا و اجداد کی سرزمین میں جانے دے۔