سورة المؤمنون - آیت 110
فَاتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيًّا حَتَّىٰ أَنسَوْكُمْ ذِكْرِي وَكُنتُم مِّنْهُمْ تَضْحَكُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تو تم لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا، یہاں تک کہ ان کے ساتھ تمہاری اس حرکت نے تمہارے دلوں سے میری یاد ہی نکال دی، اور تم ان پر ہنستے ہی رہتے تھے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ فَاتَّخَذْتُمُوْهُمْ سِخْرِيًّا....: ’’ حَتّٰى اَنْسَوْكُمْ ذِكْرِيْ ‘‘ کا لفظی معنی یہ ہے کہ انھوں نے تمھیں میری یاد بھلا دی۔ یعنی تم ان کے پیچھے ایسے ہاتھ دھو کر پڑے اور ان کا اس قدر مذاق اڑاتے رہے کہ گویا وہ تمھیں میری یاد بھلانے کا سبب بن گئے۔ (شوکانی) 2۔ وَ كُنْتُمْ مِّنْهُمْ تَضْحَكُوْنَ : دیکھیے سورۂ مطففین (۲۹ تا ۳۶)۔