سورة المؤمنون - آیت 48
فَكَذَّبُوهُمَا فَكَانُوا مِنَ الْمُهْلَكِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
چنانچہ انہوں نے ان دونوں کو جھٹلادیا تو انجام کے طور پر ہلاک کردیئے گئے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ فَكَذَّبُوْهُمَا۠ فَكَانُوْا مِنَ الْمُهْلَكِيْنَ : فاء سببیہ ہے، یعنی تکبر جھٹلانے کا سبب بنا اور جھٹلانا ہلاک کیے جانے والوں میں شامل ہونے کا باعث بنا۔ 2۔ فَكَانُوْا مِنَ الْمُهْلَكِيْنَ : یعنی بجائے اس کے کہ وہ عام عادت کے مطابق یکے بعد دیگرے فوت ہوں، جھٹلانے کے باعث سمندر میں ڈبو کر ہلاک کیے جانے والوں میں شامل ہو گئے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ یونس (۹۰ تا ۹۲) ’’ مِنَ الْمُهْلَكِيْنَ ‘‘ میں قریش کے لیے بھی دھمکی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ اپنے رسولوں کو جھٹلانے والوں کو ہلاک کر دیا کرتا ہے۔