سورة الكهف - آیت 105

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ وَلِقَائِهِ فَحَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

انہی لوگوں نے اپنے رب کی آیتوں کا اور اس سے ملاقات کا انکار کردیا، تو ان کے اعمال بے کار ہوگئے پس ہم قیامت کے دن ان کا کوئی وزن نہیں رکھیں گے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اُولٰٓىِٕكَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا....: یعنی یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی آیات اور آخرت کو مانتے ہی نہ تھے، سو انھوں نے اس کے لیے کچھ بھی نہ کیا، نیکیوں کے پلڑے میں کچھ ہے ہی نہیں تو صرف ایک پلڑے کا وزن کیا کیا جائے؟