سورة الكهف - آیت 97
فَمَا اسْطَاعُوا أَن يَظْهَرُوهُ وَمَا اسْتَطَاعُوا لَهُ نَقْبًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر یاجوج و ماجوج کے افراد نہ اس پر چڑھ سکے اور نہ اس میں سوراخ بنا سکے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَمَا اسْطَاعُوْا اَنْ يَّظْهَرُوْهُ....: ’’ اسْطَاعُوْا ‘‘ بھی اصل میں ’’ اسْتَطَاعُوْا ‘‘ تھا، تخفیف کے لیے تاء حذف کر دی۔ چڑھنے کے لیے ہلکا لفظ ’’ اسْطَاعُوْا ‘‘ اور نقب کے لیے بھاری لفظ ’’ اسْتَطَاعُوْا ‘‘ استعمال فرمایا، کیونکہ ایسی دیوار پر چڑھنا اس میں نقب کی بہ نسبت آسان ہے۔