سورة الحجر - آیت 51
وَنَبِّئْهُمْ عَن ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور آپ انہیں ابراہیم کے مہمانوں (٢٤) کے بارے میں اطلاع دے دیں۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ نَبِّئْهُمْ عَنْ ضَيْفِ اِبْرٰهِيْمَ : ’’ ضَيْفِ ‘‘یہ ’’ضَافَ يَضِيْفُ‘‘ کا مصدر ہے، جو مائل ہونے کے معنی میں آتا ہے، مہمان چونکہ کسی کی طرف مائل ہو کر ہی آتا ہے، اس لیے اسے ’’ضَيْفٌ‘‘ کہتے ہیں، یہ واحد، تثنیہ اور جمع سبھی کے لیے ’’ضَيْفٌ ‘‘ واحد ہی آتا ہے، جیسا کہ اس آیت میں جمع کے لیے آیا ہے بعض لوگ اس کی جمع ’’اَضْيَافٌ‘‘ یا ’’ضُيُوْفٌ‘‘ بھی استعمال کرتے ہیں۔